قومی کرکٹر سدرہ امین کیلئے بڑا اعزاز، سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائے تھے- جس میں وہ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔
A first-time winner of the ICC Women’s Player of the Month award for November 2022 🎉
Find out who it is 👇
— ICC (@ICC) December 12, 2022
ڈیبیو کرنے والے نوجوان اسپنر کا جادو چل گیا
سدرہ امین نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 176 رنز اور دوسرے میچ میں91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچز میں وہ ناٹ آوٹ رہی تھیں۔
گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی
دوسری جانب جوز بٹلر آئی سی سی، مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور انگلینڈ کے عادل رشید کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔