بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔
عمران خان پر تنقید کے باعث گلوکار جواد احمد کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔
امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو تیار
تاہم اب کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے- وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد آن لائن ایک مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ ‘اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا’۔
بھارت میں آکسیجن کی کمی کی عکاسی کرتی شارٹ فلم کاربن 2017 میں سب کچھ بتا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خود کو گولڈی برار بتا رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعووں کی تردید کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔