وزیرخزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر سائبر حملے کی تصدیق کردی

SHOUKAT TAREEN MINISTER FINANCE

وزیرخزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر سائبر حملے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈارک ویب کے ذریعے ایف بی آر پر سائبر حملہ ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آر کا ڈیٹا محفوظ رہا، ہیکرز ڈیٹا تک نہیں پہنچے تھے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 2019 میں بھی ایف بی آر پر سائبر حملہ ہوا تھا۔ عاصم احمد کو سائبر حملے کی وجہ سے چئیرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹایا۔ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود بہت قابل شخص ہیں مگر میرے کام کا طریقہ ان سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای کامرس کے میدان سے اچھی خبر

ورلڈ بینک نےایف بی آرکو80 ملین ڈالردئیے تھے لیکن انہوں نےدوسال میں کوئی تیاری نہیں کی تھی۔۔اب ایسا بہترین سسٹم نصب کریں گے کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو۔اس واقعہ میں ذمہ دارافراد کوکےخلاف مزید کارروائی ہوگی اورانہیں سزا بھگتنا ہوگی۔

گزشتہ روز سابق چیئرمین عاصم احمد کو ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک ہونے، سائبر حملے کا معاملہ چھپانے اور ٹھیک سے ہینڈل نہ کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ان کے عہدے کی میعاد 2023 تھی۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ دے مارا

عاصم احمد کی جگہ ڈاکٹر اشفاق احمد کو نئے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران ڈاکٹر
اشفاق احمد ایف بی آر کے ساتویں چیئرمین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *