بانی پی ٹی آئی پینتالیس دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ شیرافضل مروت نے بڑا دعویٰ کردیا۔
ڈیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شیر افضل مروت نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ساٹھ دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ دن گزر گئے ہیں، اب صرف پینتالیس دن باقی ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔
شیرافضل مروت نے کہا دسمبر دو ہزار چوبیس تک وکیل سلمان صفدر کو فیس کی مد میں اکسٹھ کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ جنوری سے اب تک علی امین گنڈاپور نے وکلا کو ساڑھے 12 کروڑ روپے ادا کئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے القادر یونیورسٹی کو آٹھ کروڑ روپے کا فنڈ دیا جو بند پڑی ہے۔