ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی- درخواست میںکہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنایا- ملزمان کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آئے-
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟؟
درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ عدالت منی لانڈرنگ چالان سے وزیراعظم اور ان کے بیٹے کو بری کرنے کا حکم دے-
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی-
توہین عدالت کیس: عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم اہم سرکاری مصروفیات کے باعث اسلام آباد میں ہیں۔ ادھر حمزہ شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ پہنچے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے عدالت کے احاطے میں ان کے حق میںنعرے لگائے-