شاہد آفریدی نے خود کو فاسٹ بولر شاہین کا آدھا سسر قرار دے دیا

SHAHEEN SHAH WITH SHAHID AFRIDI

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے خود کو فاسٹ بالر شاہین کا آدھا سسر قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں‌گفتگو کے دوران میزبان نے شاہین کی طبیعت سے متعلق بار بار مداحوں کی تشویش پر شاہد آفریدی سے سوال کیا۔

اس کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں شاہین کا ڈاکٹر نہیں ہوں فی الحال آدھا سسر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، شاہد آفریدی کے داماد بن گئے

شاہین کی طبیعت سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کی طبیعت بہتر ہے۔

اپنے ایک بیان مین شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ امریکا سے آنے کے بعد میں نے اپنی نیندیں پوری کیں. اس دوران شاہین کے پیغامات بھی آئے جنہیں میں پڑھنا ہی بھول گیا اور جواب نہیں‌دے پایا-

ضرور پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کے 20 گیندوں پر دھواں دھار 39 رنز، میچ برابر کردیا

اس سے پہلے شاہین نے مجھے بتایاتھا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں لیکن ان کی فٹنس اور ورلڈکپ میں شرکت بہت ضروری ہے- انہیں ایک 2 ایونٹس میں شرکت بھی کرنی ہیں لیکن ڈاکٹرز نے منع کیا ہے لہٰذا نہیں کرپاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *