شاہین شاہ آفریدی کے 20 گیندوں پر دھواں دھار 39 رنز، میچ برابر کردیا

SHAHEEN AFRIDI

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا چوکوں چھکوں سے لاٹھی چارج،شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی ،، بیس گیندوں پر دھواں دھار انتالیس رنز بنائے، چھکا لگا کر میچ ٹائی بھی کیا۔

کرکٹ کے شاہین نے پی ایس ایل کے میچ میں شاہانہ کارکردگی بھی دکھا دی۔

پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ، چھ گیندوں پر میچ جیتنے کے لیے تئیس رنز درکار تھے۔ وائڈ بال کے بعد اوور کی پہلی گیند پر محمد عمر کو شاہین شاہ آفریدی نے چوکا جڑ دیا۔

پانچ گیندوں پر انیس رنز درکار تھے، اوور کی دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے زوردار چھکا لگادیا۔

چار گیندوں پر جیت کے لیے تیرہ رنز درکار تھے۔ تیسری گیند کو شاہین شاہ آفریدی نے پُراعتماد شاٹ کے ساتھ باؤنڈری کے پار پہنچا کر چھ رنز کا اضافہ کیا۔

تین بالوں پر میچ کا فیصلہ سات رنز کی دوری پر تھا۔ آخری اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر شاہین شاہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

آخری اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے شاندار چھکے نے میچ کو سپر اوور میں پہنچا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *