پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی پاکستانی کرکٹ شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہوگئی. شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کردی. کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد خان آفریدی کے دوسری بیٹی سے منگنی ہوگئی ہے. مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں عوام کی جانب سے خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا.
شاہین شاہ آفریدی کے خاندانی ذرائع کے مطابق منگنی سے متعلق دونوں خاندانوں کے درمیان ہم آہنگی طے پاگئی ہے. اور بہت جلد منگنی کی باقاعدہ تقریب کراچی میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی مننگی شاہدآفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے طے پاگئی ہے۔ انشا شاہدآفریدی فاؤنڈیشن میں بھی والد کا ہاتھ بٹاتی ہیں، اور فاؤنڈیشن کی تقاریب میں اکثر نظرآتی ہیں۔
سابق اسٹار شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور کوئی نرینہ اولاد نہیں۔ شاہدآفریدی کی بیٹیوں کے نام الف سے شروع ہوتے ہیں. سب سے بڑی بیٹی کا نام اقصٰی، دوسری کا انشٰی، تیسری عجوہ، چوتھی اسمارہ اور حال ہی میں پیدا ہونے والی عروہ ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل سے ہے. شاہین شاہ آفریدی نے اپریل 2018 سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپرلیگ سیزن سکس میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی. لاہور قلندرز نے نامور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا.
شاہین شاہ آفریدی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے مستقل قلندرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں اور ٹیم کے اہم ترین اراکین میں سے ایک ہیں۔ ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی سنہ 2004 میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر تھے۔
دوسری جانب شاہد خان آفریدی کا بنیادی تعلق بھی ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ سے ہے. جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔