بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہے کہ ہمیں پروموشن مہم کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی پروموشن سرگرمیاں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد شروع کی جائیں گی۔
انتہا پسند ہندووں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے
سدھارتھ آنند نے بتایا کہ ’پٹھان‘ کے ساتھ شاہ رخ خان کی چار برس بعد سینما میں واپسی ہورہی ہے، اور وہ چار برسوں میں بہت کم عوام کے سامنے آئیں ہیں اسی لئے مداحوں میں ان کو دیکھنے کی طلب بہت زیادہ ہے۔
جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
فلموں کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم کو پروموشن مہم کی اس لئے ضرورت نہیں ہے کہ انہوں نے یہ کام اپنے گانوں اور ٹریلر کے ذریعے بخوبی کردیا ہے۔
شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع
ترن آدرش کے مطابق پروموشن کی یہ حکمت عملی پہلے فلم ’درشیم 2‘ میں اپنائی گئی تھی اور فلم کی کاسٹ کی طرف سے ریلیز سے قبل میڈیا اداروں کو کوئی انٹرویو نہیں دیئے گئے۔
سائنس فکشن ایکشن سے بھرپور فلم کا ٹریلر جاری
ترن آدرش نے مارکیٹنگ گروپوں کو مشورہ دیا کہ وہ فلموں کو بیچنے کیلئے ان کے گانوں اور ٹریلر پر توجہ دیں۔