ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔
فلم ’پٹھان‘ کے پہلے گانے کی ریلیز سے اٹھنے والے تنازعے کی شدت میں ابھی تک کمی نہیں آئی- ہر گذرتے دن کے ساتھ اب بات ہنگامہ آرائی تک پہنچ گئی ہے۔
شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے متعدد کارکنان نے ایلفا ون مال میں موجود ملٹی پلیکس سینما جاکر احتجاج کیا- اور شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے فلمی پوسٹر پھاڑ ڈالے۔
#WATCH | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan's movie '#Pathaan' at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad | reported by news agency ANI
📽️: Bajrang Dal Gujarat's Twitter handle#Pathaan #Ahmedabad #BajrangDal pic.twitter.com/DvEX7nHLqs
— V News (@kruthikaaa) January 5, 2023
فلم ’پٹھان‘ کے خلاف یہ پہلا احتجاج نہیں ہے- انتہاپسند گروپ اس سے قبل بھی متعدد احتجاجی جلوس نکال چکے ہیں اور فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی لہر سے متاثر ہوکر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی فلم میکرز کو ہدایت دی تھیں کہ وہ ریلیز سے قبل بورڈ کی طرف سے دی گئی مجوزہ تبدیلیاں کریں۔
جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں 10 تبدیلیوں کے بعد اسے سینسر بورڈ کی طرف سے گرین سگنل مل چکا ہے۔