معاشی ترقی ،استحکام اورخوشحالی کے لیے مل کرآگے بڑھناہے،وزیراعظم شہبازشریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب،،
وزیراعظم ننے کہا کہا کہ ایس سی اوممالک دنیا کی آبادی کا 40فیصد ہیں۔ اجلاس کے نتائج خطے کے لیے دورس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی منظر نامے میں تبدیلی اورارتقا کا سامناکررہے ہیں، موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے۔
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی ترقی،استحکام اورروابط کےفروغ کے لیے پرعزم ہے،سیاحتی روابط اورگرین ڈیولپمنٹ کے شعبوں پر توجہ کی ضرورت ہے،تجارتی روابط میں اضافے کےلیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔معاشی تعاون کےلیے ایس سی اوممالک کو نئی حکمت عملی پر غورکرنا ہوگا
ویلکم چینی وزیراعظم خوش آمدید پاکستان میں جی آیاں نوں
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ،خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے،چاہتے ہیں افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک کےخلاف استعمال نہ ہو، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی ترقی اوراستحکام کےلیے اہم ملک ہے۔
افغانستان کی سرزمین کادہشت گردی کےلیے استعمال کوروکنا ہوگاعالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادپرتوجہ دے۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کےلیے اقدامات کررہاہے