سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی مسترد کردی

ARSHAD SHARIF ANCHORPERSON

سپریم کورٹ نے سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی مسترد کردی۔۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ چاہتے ہیں آزادانہ ٹیم تحقیقات کرے۔ایسا افسر نہیں چاہتے جوان کے ماتحت ہو جن کا نام آ رہا ہے۔قتل کے بنیادی شواہد کینیا میں ہیں۔ کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے۔ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔ کریمنل معاملہ ہے۔عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں۔ارشد شریف کی والدہ نے روسٹرم پرآ کر کہا کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہیے۔

سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل پرازخودنوٹس کیس۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ارشد شریف کی والدہ اوراہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، فیکٹ‌فائنڈنگ رپورٹ‌سپریم کورٹ‌میں‌جمع

سماعت کے آغاز میں ارشد شریف کے وکیل نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو عدالت لانے کےلئے لفٹ بھی نہیں۔۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر کیلئے لفٹ تبدیل کر رہے ہیں۔۔ عملے سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہیں۔پولیس اہلکاروں کو تعاون کی ہدایت دے دیتے ہیں۔

سپریم کورٹ‌کا حکم، اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی اور پڑھ کر سنائی۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ مبینہ شوٹرکینین پولیس کا رکن ہے یا نہیں؟۔جسٹس محمد علی مظہر نے کینیا کی پولیس کے 3 اہلکاروں کے انٹرویو رپورٹ میں شامل کیوں نہیں؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف کا بہیمانہ قتل ہوا۔کیس کے کچھ گواہان پاکستان میں بھی ہیں۔

صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں ذمہ داروں کا نام لکھا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟۔تنبیہہ کر رہا ہوں کہ ایسی رپورٹس عدالت میں پیش نہ کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا کے حکام سے تحقیقاتی ٹیم نے معلومات حاصل کیں۔ فائرنگ کرنے والے تین اہلکاروں سے ٹیم کی ملاقات کرائی گئی۔چوتھے اہلکار کے زخمی ہونے کے باعث ملاقات نہیں کرائی گئی۔پولیس نے ارشد شریف قتل کے معاملے پر جے آئی ٹی بنا دی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے پیچھے غیرملکی ہاتھ ہے: ترجمان افغان طالبان

عدالت نے تحقیقات کے لیے قائم اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو فوری طور پر نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت چاہتی ہے۔آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے، ٹیم کے کسی فرد کا کسی بااثر افراد سے تعلق نہ ہو۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہاں‌ کہاں‌ کن عہدوں‌ پررہ چکے ہیں؟؟؟

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مقدمے میں کس بنیاد پر تین لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے؟۔جسٹس مظاہر نقوی نے استفارکیا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا؟۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جائزہ لینا ہو گا کہ غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے یا نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

دوران سماعت ارشد شریف کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سے درخواست ہے ہمیں انصاف دیں۔ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ 2 شہیدوں کی دکھی اور افسردہ ماں ہیں۔ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیئے ہیں۔

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔فوجداری مقدمہ ہے اس لیے عدالت نے کمیشن قائم نہیں کیا۔

عدالت نے سماعت کل ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *