سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے بننے والی نئی خصوصی جے آئی ٹی کوفوری تحقیقات شروع کرنے کاحکم دے دیا- عدالت نے دو ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی مسترد کردی
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے خصوصی جے آئی ٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےانٹرپول سے رابطہ کرینگے۔ ٹیم ارشد شریف کی والدہ سمیت دیگرکے بیانات قلمبند کرے گی۔
ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، فیکٹفائنڈنگ رپورٹسپریم کورٹمیںجمع
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی کو کوئی رکاوٹ آئے تو عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔فنڈز سمیت کسی بھی چیز کی ضرورت پڑی تو حکومت کو کہیں گے۔
سپریم کورٹکا حکم، اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا جے آئی ٹی نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو طلب کیا ہے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی کتنے عرصے میں تفتیش مکمل کرے گی؟۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تفتیش کینیا پولیس کے تعاون کے رحم و کرم پر ہوگی۔تاہم جلد تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ اگر ملزمان پیش نہ ہوں توقانونی طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ شہر سے 20 کلومیٹر دور علاقے بلیلی میں دھماکہ،دو افراد جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 20 افراد زخمی
چیف جسٹس نے ٹیم کو تحقیقات فوری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایس ایس پی اسلام آباد اوران کی ٹیم جے آئی ٹی کی معاونت کرینگے۔جے آئی ٹی عبوری پیشرفت رپورٹس ججز چیمبرز میں پیش کرے۔جس پر سماعت کھلی عدالت میں ہوگی۔
‘توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی‘، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درخواستیں نمٹادی گئیں
عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔