سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا

SC REKODIC

سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا ،پانچ رکنی بینچ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، کہا نئے ریکوڈک معاہدے میں کوئی غیر قانونی بات نہیں، ریکوڈک معاہدہ ماحولیاتی حوالے سے بھی درست ہے-

ارشد شریف قتل کی تحقیقات، سپریم کورٹ‌کا جے آئی ٹی کو 2 ہفتوں‌میں‌رپورٹ‌پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ‌کا کہنا تھا کہ صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کر سکتے ہیں- معدنی وسائل کی ترقی کےلئے سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت قانون بنا چکی ہے- قانون میں تبدیلی ان کا حق ہے-

وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

سپریم کورٹ‌کا کہنا ہے کہ آئین خلاف قانون قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا- صدر عارف علوی کی جانب ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا گیا تھا-

لاہور میں‌اسموگ، محکمہ تعلیم نے اداروں‌ میں‌ ہفتہ وار 3 چھٹیوں‌کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

ریفرنس میں دو سوالات پوچھے گئے،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے 13 صفحات پر مشتمل مختصر رائے سنا دی- صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کر سکتے ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *