پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرے، چیف جسٹس آف پاکستان

Supreme court Pakistan e1608283246719

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں الیکشن کےلئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرے، پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کیخلاف اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ اب تو پنجاب اسمبلی میں بحالی کی بات ہی ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیا، الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنرکو الیکشن کی تاریخ کیلئے خط

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نےکہاکہ منگل کے روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا۔ گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نےکہاکہ قانونی راستہ گورنر نے لینا ہے یا الیکشن کمیشن نے؟ ڈی جی لا نے کہا کہ قانونی راستہ گورنر نے ہی لینا ہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نےکہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مشورے کیوں کر رہا ہے؟ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنر سے مشاورت کا پابند کرتا ہے؟ چیف جسٹس نےکہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے اس پر عمل کریں۔

آئی ایم ایف کے مطالبات منظور، حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *