الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، سپریم کورٹ کے ججز نے ایک اور وضاحت جاری کردی۔
سپریم کورٹ کے ججز اکثریتی ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر وضاحت جاری کی۔
آئینی ترمیم پر حکومت کے پاس ’ضمیر پر ووٹ‘ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
ججز نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثر نہیں کر سکتی۔
سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ کے ججز نے وضاحت میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ اکثریتی ججز نے وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم جاری کردیا