سپریم کورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل

JUSTICE AMIN UDIN KHAN AND SC

سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا۔ روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہونگے۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت

آئینی بینچ کے حوالے جاری ججز کے روسٹر کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکان

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 14 نومبر بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *