حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟؟ سماعت جاری

SC BENCH

حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟؟ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ بائیکاٹ کےاعلان کے باوجود حکومتی وکلا عدالت پہنچ گئے،گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فل کورٹ کی حکومتی استدعا کو مسترد کر دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس کیس کو جلدی سے مکمل کریں۔ہم فل کورٹ ستمبر کے دوسرے ھفتے تک نہیں بناسکتے۔ فُل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ تاخیری حربے جیسا ہے۔آئین کہتا ہے کہ ووٹ دینے کی ہدایت پارلیمانی پارٹی دے سکتی ہے۔اصل سوال یہ تھا کہ ووٹ دینے کہ ہدایات کون دے سکتا ہے۔

جو دلائل میں باتیں کی گئیں اس کے مطابق فل کورٹ ثشکیل نہیں دیا جاسکتا تھا۔اس عدالت کا موقف تھا کہ وزیر اعظم جو چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے اس کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے اعلیٰ وقار کا مظاہرہ کریں، ہمارے سامنے فل کورٹ بنانے کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کیا گیا، فل کور ٹ کی تشکیل کا مطالبہ تاخیری حربے جیسا ہے، 21 ویں ترمیم کے فیصلے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا سربراہ ہدایات دے سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، پارلیمانی پارٹی اکیلے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔فیصلے کے لئے کوئی اصول ہوگا،میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ پارلیمنٹری پارٹی میں کوئی پروسیس ہوگا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا آئین یہ کہتا ہے کہ پارلیمنٹری پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور اس فیصلے پر کوئی رکن خلاف جاتا ہے تو سربراہ ایکشن لیتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ پارٹی ہیڈ کچھ بھی عمل کا خود آغاز نہیں کرسکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *