سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی۔ محکمہ صحت خیبرپختون خوا کے مطابق دھماکے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں سے تھانے کی عمارت منہدم ہوگئی۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ سیکریٹری صحت خیبرپختون خوا کے مطابق اسپتال میں لائے گئے آٹھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ سوات کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ پر دو سال قید کا قانون نافذ
سوات کا علاقہ کبل دھماکوں سے گونج اٹھا۔ سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دو دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع سمیت تھانے کی عمارت گرگئی۔ علاقے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ آگ یا شارٹ سرکٹ سے لگی یا مال خانے میں رکھا گیا بارودی مواد پھٹ گیا۔
قومی اسمبلی میں پنجاب انتخابات کیلیے فنڈز دینے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت ابھی واضح نہیں۔۔ کبل تھانے میں دو دھماکے ہوئے۔ تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے۔ ممکنہ طور مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کہا، دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔