جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی اے سیریز کا سستا فون متعارف کروا دیا

SAMSUNG A04S

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی اے سیریز کا سستا فون متعارف کروا دیا۔

سام سنگ نے نے ’’گلیکسی اے زیرو فور ایس‘‘ بغیر کسی اعلان کے متعارف کروا دیا- اس موبائل فون میں‌ پروسیسر اور چپ سمیت آپریٹنگ سسٹم کو اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اے سیریز کے اس فون کو 6.5 انچ کی اسکرین اور 3 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔ سام سنگ کے نئے فون کی میموری کے لیے 32، 64 اور 128 جی بی کی آپشنز رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں‌:فلم اسٹار میرا کے موبائل فون کو ڈھونڈنے والے کو ملیں گے 5 لاکھ روپے انعام

سام سنگ کے نئے فون اے زیرو فور ایس کی بیک سائیڈ پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں- ان کیمروں‌میں‌ مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

یہاں‌کلک کریں

سام سنگ کے نئے فون کو پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری لگائی گئی ہے- یو ایس بی پورٹ چارجر کے ساتھ اسے چارج کیا جاسکتا ہے- سام سنگ نے اے سیریز کے اس فون کی قیمت کا فوری اعلان نہیں کیا- تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت 35 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں:بھارت میں‌نوئیڈا ٹوئن ٹاور گرادیا گیا، حقائق کیا تھے؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *