جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ کئی ریکارڈز بناڈالے

SA TEAM CELEBRATING

جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا- جنوبی افریقا نے جہاں فتح اپنے نام کی وہیں کئی ریکارڈز بھی بنا لیے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی مسلسل دوسری بار فاتح بن گئی

جنوبی افریقا نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیموں کا سب سے بڑا مجموعی ٹوٹل بھی بن گیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ مجموعی طور پر 500 سے زائد رنز بنے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 517 رنز بنے۔

SA TEAM
Quinton de Kock and Reeza Hendricks get together 

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بن گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 35 چھکے لگائے گئے۔

SA TEAM VS WI
Quinton de Kock drills a drive

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی اننگز میں 22 چھکے لگا کر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف 22 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔

WI BATSMAN
Johnson Charles slammed a 39-ball century

میچ میں چوکوں اور چھکوں کی مدد سے مجموعی طور پر ریکارڈ 394 رنز اسکور ہوئے، اس سے قبل ایک میچ میں باونڈریز سے سب سے زیادہ رنز 344 بنے تھے۔

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *