روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

PUTIN ON UKRAINE e1645676539549

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا- روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے- یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

دوسری جانب یوکرین کے دارلحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیف میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

یوکرین میں فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے شروع ہو چکے ہیں- یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن شہروں پر حملے جاری ہیں- جبکہ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ ہو چکا ہے۔

روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسراہنگامی اجلاس جاری ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا- سیکریٹری جنرل نے اپیل کی کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *