رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے گی- مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ طے پاگیا-
مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب میں رونالڈو کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ رونالڈو اس وقت پرتگال میں موجود ہیں- جہاں وہ طبی معائنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو نے یووینٹس کی طرف سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ اور یووینٹس کے درمیان ٹرانسفر ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
رونالڈو اس سے پہلے بھی مانچسٹریونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سنہ 2009 میں جب کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ریال میڈرڈ روانہ ہوئے تو یقیناً یہ دنیائے فٹبال کے لیے ایک دھچکے سے کم نہ تھا۔ انھوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے چھ برسوں میں 292 میچ کھیلے اور 112 گول کیے اور یوں کلب کے لیجنڈ قرار پائے۔