حقیقی آزادی کیلئےفیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا، عمران خان

WhatsApp Image 2022 10 18 at 21.02.09

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئےفیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا- یہ عوام کے اندر نہیں جا سکتے اس لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کمزور تھی- ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت شفاف الیکشن کے لئے تیار ہے تو ان سے بات کرسکتا ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ اہلِ قلم پر لازم ہے کہ ظلم و لاقانونیت کیخلاف کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر آواز بلند کریں۔

وفد نے پی ٹی آئی دور میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد ، مقدمات اور جبری برطرفیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا- وفد نے عمران خان حکومت کے وزراءکی جانب سے میڈیا کے ساتھ رابطوں کے فقدان اور جارحانہ رویوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ان کے وزراء میڈیا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر اعظم عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

عمران خان کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو اپنے ساتھیوں کے حقوق کی آواز بلند کر نا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور میڈیا کا ایک ہی مقصد ہے کسی بھی معاشرے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان کا ضمنی انتخاب کے میدان میں‌ چھکا، 6 نشستیں‌جیت کر میدان مار لیا

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جلسوں میں اعلان کریں گے کہ تمام میڈیا اداروں کے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو کوریج کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔ کسی کے ساتھ بد سلوکی نہ کی جائے۔ سوشل میڈیا پر میڈیا اور صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کر نے والوں کو بار بار منع کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *