بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں بگ باس 18 کے امیدوار اور سیاسی رہنما تاجندر بگّا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نجومی نے سدھو موسے والا کو ان کی موت سے قبل خبردار کیا تھا اور انہیں ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔
سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی
بھارتی میڈیا کے مطابق، بگ باس 18 کی ایک حالیہ قسط میں تاجندر بگّا نے یہ انکشاف کیا کہ ان کے ایک قریبی دوست، جو کہ نجومی ہیں، نے سدھو موسے والا کو مطلع کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں فوری طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے۔ تاجندر نے بتایا کہ سدھو نے اس مشورے پر عمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے، پیشگوئی کے صرف 8 دن بعد ہی انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
بیوی کی حراست کے بعد خالصتان رہنما امرت پال سنگھ نے گرفتاری دیدی
تاجندر بگّا نے مزید کہا کہ انہوں نے خود بھی سدھو موسے والا کو اس خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ سدھو کے قتل کے بعد تاجندر نے ایک بار پھر اس نجومی سے مشورہ طلب کیا۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، اور ان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا تھا۔
ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی، بھارتی اداکارہ سونم باجوہ
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو منسا ضلع کے ایک گاؤں میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔