نیویارک کے میئر کا چوہے مار ڈائریکٹر کی پوسٹ‌ کے لیے کروڑوں‌روپے تنخواہ کا اعلان

MOUSE TRAP

نیویارک شہر کے باشندے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شدید پریشان ہیں اور اب میئر نے اعلان کیا ہے کہ چوہوں سے نجات دلانے والا سامنے آئے۔ اس اعلان کے ساتھ نجات دہندہ کے لیے سوا لاکھ سے پونے دولاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی رقوم میں کروڑوں روپے کے برابر ہے۔

نیویارک کے میئر کی جانب سے اس ملازمت کو ’چوہوں سے نمٹنے کے ڈائریکٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا اشتہار بھی بہت دلچسپ لکھا گیا ہے۔

ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ

’(ملازمت کے لیے) بہترین امیدوار وہ ہوسکتا ہے جو خود سے قدم اٹھائے، اور تمام زاویوں اور تمام تر حل کو استعمال کرے جن سے آپریشن میں بہتری ہو، ڈیٹا بھی مل سکے، ٹیکنالوجی اور اختراع استعمال کی جائے، کوڑے کرکٹ کا انتظام کرنے والا ہو اور سب سے بڑھ کر قتلِ عام کا ماہر ہو۔

برقی سگریٹ انسانی جسم کے لیے کتنا خطرناک؟؟ نئی تحقیق نے کیا کچھ بتا دیا؟

نیویارک کی عوام ایک طویل عرصے سے چوہوں سے بیزار ہے اور تمام تر کوشش کے باوجود ان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنا اب تک ناممکن ہے۔ لیکن اب ان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹھنڈی کوک نے 22 سالہ چینی نوجوان کی جان لے لی

ماہرین کے مطابق نیویارک کے چالاک چوہے بہت سے شکنجوں کو پہلے ہی جُل دے چکے ہیں اور مزید سخت جان اور چالاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *