چودھری پرویز الہی آئینی طور پر پنجاب کے وزیراعلی نہیں رہے ،رانا ثنا اللہ

RANA SANA

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی آئینی طور پر پنجاب کے وزیراعلی نہیں رہے-

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹفیکشن گورنر کی طرف سے جاری ہونا چاہئے-

گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے پورا بندوبست ہے- انہوں‌ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی رولنگ کے بعد فوری طور پر دو ماہ کے لئے گورنر راج لگ سکتا ہے-

پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گورنر کے نوٹی فیکیشن جاری کرنے کے فوری بعد اس پر علمدرآمد ہوگا- ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسمبلیاں‌توڑنی ہیں‌تو جب دونوں وزرائے اعلی بیٹھے تھے ساتھ اسی وقت توڑ دیتے-چودھری پرویز الہی اب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز نہیں دے سکتے-

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں‌ وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار نہیں ہے، ہم تیاری شروع کر رکھی ہے- نواز شریف کی واپسی اور استقبال کی بھی تیاری کر رکھی ہے-

پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *