حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

SECURITY COUNCIL MEETING FILE PHOTO

وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےانکشاف کیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی آج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق این ایس سی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ اور وزیر خزانہ شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور حساس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ عسکری حکام دہشت گردی، افغان سرحد، اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کے شرکاء کو خفیہ ریکارڈنگز معاملے پر بریف کریں گے۔

این ایس سی کے اجلاس میں وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیلاب سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *