اسلام آباد میں‌ بادلوں ‌کی اٹھکیلیاں، خیبرپختون خوا کے علاقوں ‌میں‌ بادل برس پڑے

ISB RAIN WEATHER CLOUDS MARAGALA NAYAUJALA

اسلام آباد میں موسم کے تیور بدل گئے۔ بادلوں نے بارش برسانے کے لیے پر تولنا شروع کردیے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں‌پر بادلوں‌کی اٹھکیلیوں‌نے موسم دلفریب بنا دیا ہے. محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے.
مریخ پر زندگی کی تلاش ، ناسا کا پریزروینس مشن مریخ پر لینڈ کر گیا
وفاقی دارالحکومت سمیت گردو نواح میں بادلوں نے دستک دے دی ہے۔ صبح سے ہی اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت ملحقہ علاقوں‌میں‌میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

خیبرپختون خوا کے علاقے مردان ، کوہاٹ اور ضلع خیبر میں بادل برس پڑے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم بدل گیا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ترکش ڈرامہ اتغرل کے ہیروز کا دورہ لاہور
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
خشک سالی والے علاقوں‌کے لیے اچھی خبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *