کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں‌ کے دوران حادثات سے 9 افراد جاں‌بحق

QUETTA RAIN DISASTER

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 فروری سے 12 مارچ تک کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 259 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 1040 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں کوئٹہ، خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اکے مطابق موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئیں۔

19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا

محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور دیگر اضلاع چمن، زیارت، پشین، قلات، چاغی، سوراب، سبی ، نصیرآباد، مستونگ، نوشکی ، لورالائی ہرنائی، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں بارش و برفباری متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کے لیے مذکورہ اضلاع میں خوراک، خیمے میں دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

838 سیکنڈ تک سر سے دو غبارے ہوا میں اچھالنے کا انوکھا ریکارڈ

منگل کی شب بھی زیارت اور سنجاوی میں برفباری ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی بدترین طوفانی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، قلات، نصریب آباد سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جو اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *