کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز کو آخری گیند پر شکست دے کر پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پلے آف میں جگہ بنا لی
کراچی میں ایک سو سڑسٹھ رن کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے بعد جیسن رائے کی وکٹ گری تو گلیڈی ایٹرز کی اننگز سست پڑ گئی ،، رائلی روسو بھی تیرہ رن بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
پی ایس ایل:کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
شکیل سعود اور خواجہ نافع نے وکٹ سنبھالی، اسکور کو آگے بڑھایا۔ ایک سو چھتیس رن پر خواجہ نافع چھبیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو کوئٹہ کو تیرہ گیندوں پراکتیس رن درکار تھے۔ سعود شکیل نے گئیر بدلا، انیسویں اوور میں لاری ایونز کے ساتھ پندرہ رن بٹورے-
سڈنی ٹیسٹ: قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کریں گے
آخری اوور میں لاہور کے کپتان شاہین آفریدی پہلی گیند پر وکٹ لینے کے باجود چودہ رن کا دفاع نہ کر سکے ۔ دوسری گیند پر سنگل کے بعد سعود شکیل نے تیسری اور چوتھی گیند پر چوکے رسید کیے-
پانچویں گیند پر پھر سنگل بنا ، آخری گیند پر محمد وسیم نے چھکا لگا کر میچ کوئٹہ کو جتوا دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے چار وکٹوں پر ایک سو چھیاسٹھ رن بنائے ، عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی نے ففٹیاں اسکور کیں