بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے- مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی-
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے۔
کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے- بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا گیا- تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا- مزار قائد پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی نے مہمانوںکی کتاب میںتاثرات بھی قلمبند کیے-