کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہدا کی نماز جنازہ ادا

QTA BLAST AFFECTED FUNERAL ARMY CHEIF NAYAUJALA

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، عسکری و سول حکام اور بڑی تعداد میں شہری و فوجی افسران بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکےکا مقدمہ درج، شہدا کی تعداد 27 ہوگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشن پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و سکون قائم کیا جاسکے۔

جنرل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ صرف فوج نہیں، بلکہ تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام قومی اداروں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *