پنجاب کے تمام اسکول 7 جون کو کھولنے کا اعلان، اساتذہ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز

PUNJAB SCHOOL FILE

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں سات جون کولاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان سمیت پنجاب کے تمام اسکول کھولنے جارہے ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیاں صرف دوسے تین ہفتے ہوں گی،کورونا کا علاج صرف ویکسی نیشن ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں‌ مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی ویکسین سینٹر پر جائیں انہیں ترجیح دی جائے گی۔

انہوں‌نے اعلان کیا کہ پنجاب کے ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کیلئے ویکسینیشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ سات جون سے پہلے ویکسین کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں‌ںے بتایا کہ سرکاری اور نجی اساتذہ سب کو ویکسین لگے گی۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی میڈیا سے گفتگو کی. ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 35 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ انہوں‌نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو اس ماہ ویکسین لگا دی جائے گی.

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ اڑھائی لاکھ اور اس سے اگلے ماہ ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو ویکسی نیشن کیا جائے گا. وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ویکسین حکومت کے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں‌ںے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *