پنجاب اسمبلی کے نو جنوری کے اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے

PUNJAB ASSEMBLY

پنجاب اسمبلی کے نو جنوری کے اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا عدالت نے حکم دیا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

عمران خان کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا مگر اس نے کچھ نہیں کیا، شہبازشریف

قانونی ماہرین نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کیلئے عدالتی فیصلے کے انتظار کا مشورہ دیا ہے۔ پنجاب کے وزرا، پارلیمانی لیڈر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات میں عمران خان نے کہا اعتماد کے ووٹ کی تیاری رکھنی ہے۔ وزراء ایم پی ایز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

سیاسی گیم اسکورنگ کرکے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

دوسری جانب پنجاب کی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں پارٹی قیادت سے مشاورت شروع کر دی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون گورنر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہے-

گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی

اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر اس معاملے میں کسی ایڈوائس کے پابند نہیں- اکثریت کا دعویٰ کرنیوالے ووٹ کے ڈر سے بھاگ کر عدالت چلے گئے۔ ابھی پرویزالہی عدالتی وزیراعلیٰ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *