پنجاب کی نگراں حکومت کا پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو فنڈز نہ دینے کا فیصلہ

MOHSAN NAQVI

پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا۔

میڈیا کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے جانے فنڈز پر بات کی گئی۔

قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی

پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے پچیس کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر اب تک 45 کروڑ روپے کے اخراجات کرچکی ہے، پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی تیاریاں، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا پرپوزل تیار

پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو اگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *