9 مئی واقعات کے بعد حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور

KHWAJA ASIF

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جانے لگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار، عدالت کا رہا کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے- پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا- گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انگلش نیا اجالا ویب سائٹ‌یہاں‌کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *