لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالت نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے منظوری کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے۔
حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ
عدالت نے فیصلے میں تحریک انصاف کے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ارکان کا مؤقف دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔