صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر سفارشات تیار، پنجاب ارکان کا فوری اسمبلیاں‌تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

PTI IJLAS ON ASSEMBLIES

تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہاں‌ کہاں‌ کن عہدوں‌ پررہ چکے ہیں؟؟؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا، وزارت خزانہ کی رپورٹ‌جاری

ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اوردیگرصوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے، اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اور متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی کی سفارشات پرپارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعدتاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *