اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 188 مقدمات درج ہیں۔
- پنجاب میں درج مقدمات کی تعداد 99 ہے۔
- اسلام آباد میں 76 مقدمات جبکہ خیبرپختونخوا میں صرف 2 مقدمات درج ہیں۔
- ایف آئی اے کے تحت عمران خان پر 7 مقدمات اور نیب میں 3 مقدمات زیر التواء ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
عمران خان کی رہائی میں کسی کردار ادا کرنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا، مولانا فضل الرحمان
مزید برآں، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں بھی مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں
9 مئی واقعات کے بعد حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور