حکومت کے سامنے تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبے

PTI FLAG

 

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تحریک انصاف کی  جانب سے پیش کیے گئے چار بڑے مطالبات سامنے آگئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ گئے ،پہلےمذاکرات کا اعلامیہ جاری

پی ٹی آئی نے پہلا مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں رہا کیا جائے ، دوسرا مطالبہ پہلے مطالبے سے جڑا ہوا ہے۔  پہلے مطالبے کی منظوری پر تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن  بنانے کے مطالبے سے دستبردار ہو جائے گی ۔تحریک انصاف کا تیسرا مطالبہ آٹھ فروری  کے مینڈیٹ کی واپسی کا ہے ۔ ایسا نہیں ہوتا تو حکومت کو ایک سال کے اندر عام انتخابات کا اعلان کرنا ہو گا ۔ چوتھا اور آخری مطالبہ چھبیسویں آئینی ترمیم کو واپس لے کر سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس بنانے سے متعلق ہے ۔

پی ٹی آئی کے مطالبات پر صحافی منصور علی خان نے کہا کہ اب تک تحریک انصاف کی جانب سے یہ چار مطالبے سامنے آئے ہیں ۔۔۔وقت گزرنے کے ساتھ اِن میں اضافہ خارج ازمکان نہیں۔

تحریک انصاف کے چار  مطالبے

پہلا مطالبہ : بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی 

دوسرا مطالبہ :اگر حکومت پہلا مطالبہ مان لیتی ہے تو تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن  بنانےکےمطالبےسےدستبردارہوجائےگی

تیسرا مطالبہ:آٹھ فروری  کے مینڈیٹ کی واپسی،حکومت کوایک سال کے اندر عام انتخابات کا اعلان  کرنا ہوگا

چوتھا مطالبہ: 26ویں آئینی ترمیم کو واپس لےکرسینئرموسٹ جج کو چیف جسٹس بنانےسےمتعلق ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *