پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ایونٹ سے باہر کردیا

FIRST ELEIMINATOR PSL 7

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا-

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا- ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، فہیم اشرف کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر ون میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 39 بالوں پر 58 اور شعیب ملک 43 بالوں پر 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے 28 اور محمد حارث نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل فائنل میں‌کون پہنچا؟؟ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں‌پہنچ گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے30 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کا 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوبارہ واپسی کرنے والے ایلکس ہیلز نے 49 بالوں پر 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل ہیں۔ اعظم خان نے قیمتی 28 رنز بنائے، کپتان شاداب خان 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں فتح کے لئے 10 رنز درکار تھے کہ زلمی کے بائولر بینی ہوویل نے پہلی بال پر اعظم خان کو آئوٹ کرکے میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا تاہم لیام ڈاوسن نے دوسری بال پر چھکا اور تیسری بال پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

فہیم اشرف 19 اور لیام ڈاوسن 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر سلمان ارشاد نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان اور بینی ہوویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ فہیم اشرف کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

پی ایس ایل کا ایلیمنیٹر ٹو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *