پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔زلمی کے بیٹسمینوں نے ایک سو چورانوے رنز کا ہدف انیس اوورز میں حاصل کر لیا۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو ترانوے رنز بنائے ، جیمز وینس نے چوراسی ، محمد رضوان نے اکتالیس اور صہیب مقصود نے چھتیس رنز کی اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل میں قلندرز چھا گئے،لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست
ہدف کے تعاقب مین پشاور زلمی کے بلے بازوں نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر امام الحق نے اڑتالیس ، کامران اکمل نے سینتیس ، کیڈمور نے ترپن رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے آٹھ گیندوں پر پچیس رنز بنا کر جیت اپنی ٹیم کے حق میں کر لیا۔
پشاور زلمی کے کوہلر کیڈمور نے بتیس گیندوں پر ترپن رنز کی جاندار اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے دلچپسپ میچ میں ملتان کے سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہرا دیا
شاہ نواز دھانی کا آخری اوور ملتان سلطانز پر بھاری رہا۔ فاسٹ بالر نے انیسویں اوور میں چوبیس رنز مخافل ٹیم کو دیئے۔ جس میں تین چھکے کھائے اور دو وائڈ بالز شامل تھیں۔
کامران اکمل کے چھکوں ںے ماحول گرما دیا۔ انہوں ںے ملتان سلطانز کے خلاف سینتیس رنز کی اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شائقین پُرجوش
ملتان سلطانز کے شاہ نواز نے کامران اکمل کو زور کا باوَنسر جڑ دیا۔ ہیلمٹ کا اسٹم گارڈ دور جاگرا۔ کامران اکمل خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چار اوورز میں اکاون رنز دیئے۔ لیکن وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔
فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے 2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے
ملتان سلطانز کے بلے باز جیمز ونس کی کڑاکے دار اننگز رائیگاں گئی۔ پچپن گیندوں پر تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے چوراسی رنز بنائے۔