پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ ایک سو ننانوے رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ کے سپر میلے میں اہم میچز کھیلے جارہے ہیں. پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم مقابلہ ہوا.
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد نے کنگز کو شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو ایک سو ننانوے رنز کا ہدف دیا۔ تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اسکور آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 6 میں ملتان سلطانز کو شکست دے دی
حیدر علی پچاس ، امام الحق اکتالیس اور شعیب ملک چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. کپتان وہاب ریاض کے آٹھ گیندوں پر بیس رنز نے میچ کا پانسہ پلٹا۔ردر فورڈ کےاٹھارہ گیندوں پر چھتیس رنز اہم ثابت ہوئے ۔ انہوں نے چار چھکے بھی لگائے ۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف
کوئٹہ کے محمد حسنین نے آخری اوور میں دو کھلاڑی آؤٹ کیے. پھر وائڈ بال کے چوکے نے میچ برابرکر دیا.