پی ایس ایل 10 کی ٹرافی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی

psl10 trophy unveiled

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ ٹرافی کا نام دا لومینار رکھ دیا گیا، یہ رونمائی کس انداز میں کی گئی۔

دس سال کا انتظار ختم۔ قیمتی خزانہ مل گیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے پیشہ ور غوطہ خور کی خدمات سے سمندر میں چھپا خزانہ نکالا گیا۔

کسی ایکشن مووی کا سین۔ ٹرافی کی تلاش میں پاک بحریہ کی مدد سے غوطہ خور  کو مطلوبہ جگہ تک پہنچایا گیا۔

میدان میں پرفارم کرتا ہوں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، اسٹار بیٹر بابر اعظم

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہر غوطہ خور نے چھلانگ لگائی، سمندر کی گہرائی میں جا کر خزانے تک پہنچا۔

ایک پراسرار صندوق ملا، غوطہ خور نے مہارت دکھائی، ایک ہاتھ سے اسے اوپر  لے آیا۔

صندوقچ کو  ایک جہاز تک پہنچایا گیا، جسے دیکھ کر سب کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ اسے کھولا تو پی ایس ایل 10 کی دس کلو وزنی خوبصورت اور چمچماتی ٹرافی نکلی۔

چاندی سے تیار کی گئی ٹرافی میں 22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استمعال کیے گئے ہیں۔ٹرافی کا نام ۔۔۔ لومینارا ۔۔۔ رکھا گیا ہے، جو روشنی کی علامت ہے۔

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن  کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے گیارہ اپریل سے شروع ہوں گے۔ پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *