پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کتنی ٹکٹیں‌باقی رہ گئیں؟ شائقین پُرجوش

PSL 6 TICKETS

پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ سپر کرکٹ میلے کا جنون شائقین کرکٹ کے سروں پر سوار ہے۔ کرکٹ دیوانوں کا جوش وجذبہ زوروں پر ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں دو دن باقی ہیں۔ چھکے چوکوں کی بہار دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت دھڑا دھڑ جاری ہے۔ محدود ٹکٹیں رہ گئی ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمئیم ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بکیں۔

پی سی بی کی تیاریاں، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا پرپوزل تیار

قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمئیم ٹکٹیں فورخت ہو چکی ہیں۔ جنرل انکلوژر میں شامل پانچ سو، ایک ہزار اور دو ہزار والی ٹکٹیں بھی گنی چنی رہ گئی ہیں۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے چھٹے ایڈیشن میں صرف آٹھ میچز کیلئے پانچ سو والی ٹکٹیں مختص کی ہیں۔ کراچی میں میچ نمبر چار، پانچ، چھ، بارہ اور پندرہ میں پانچ سو والی نو سو سات ٹکٹیں باقی ہیں۔

آئی سی سی کی بہترین ٹیسٹ باؤلر، بیٹسمین اور آل راونڈرز کی رینکنگ جاری

قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر اکیس، انتیس اور تیس میں پانچ سو روپے والی صرف چوبیس ٹکٹیں دستیاب ہیں۔

این سی او سی نے کورونا پروٹوکول کے تحت بیس فیصد ٹکٹ کے اجراء کی اجازت دے رکھی ہے۔ یوں کراچی میں پچھہتر سو اور لاہور میں پچپن سو شائقین اسٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے۔

فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے 2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *