پاکستان سپر لیگ کے سپر میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹہتر رنز بنائے۔
کرس گیل نے صرف چالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنائے۔ حارث روف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو اناسی رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ چونسٹھ رنز پر گری۔
پاکستان سپر لیگ کے دلچپسپ میچ میں ملتان کے سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہرا دیا
محمد حفیظ اور فخر زمان کی ایک سو پندرہ رنز کی پارٹنرشپ نے لاہور کو دس گیندوں پہلے ہی فتح دلا دی۔ فخر زمان نے بیاسی اور محمد حفیظ نے تہتر رنز بنائے، دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔
فخز زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ لاہور قلندرز کے اوپنر نے باون گیندوں پر بیاسی رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ فخرزمان کی اننگز میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل ہیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شائقین پُرجوش
پروفیسر نے سرفراز الیون پر لاٹھی چارج کردیا۔ محمد حفیظ نے تینتیس گیندوں پر تہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں چھ چھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں۔
اسلام آباد میں بادلوں کی اٹھکیلیاں، خیبرپختون خوا کے علاقوں میں بادل برس پڑے
لاہور قلندرز کے ٹاکرے میں بالرز نے تین نوبالز کرائیں۔ بلے بازوں نے تینوں پر چھکے جڑ دیئے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نو بال پر چھکا کھایا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان شنواری کو بھی نو بال پر چھکا لگا۔
آئی سی سی کی بہترین ٹیسٹ باؤلر، بیٹسمین اور آل راونڈرز کی رینکنگ جاری