پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے، 13 فروری کو میدان سجے گا؟

PSL 8 POSTER

پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے جب کہ 13 فروری سے گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کو فائنل کرلیا گیا ہے-اس کا باقاعدہ اعلان جمعے کے روز متوقع ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کی میزبانی ابھی تک ملتان کے ہی پاس ہے- ٹورنامنٹ 4 وینیوز پر کھیلا جائے گا- میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز ایک ساتھ ہوں گے۔

پی ایس ایل سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے، جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 5، کھلاڑیوں‌کی کیٹیگریز کا اعلان

یاد رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے اس بار پی ایس ایل کے کچھ میچز کا پشاور میں بھی انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کی دوسری فرنچائزز کی جانب سے حمایت بھی کی گئی تھی تاہم اس ایڈیشن میں پشاور میں میچز کا انعقاد مشکل ہے- اسی طرح کوئٹہ میں بھی صرف ایک نمائشی میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی کی واپسی کے بعد پہلی بار پی ایس ایل کا انعقاد ہوگا- اس لیے بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اس بار ایونٹ کا شایان شان انعقاد چاہتے اور اس کیلیے کافی پرعزم بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی میں‌ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر بن گئے

شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تیاریوں میں بھی تیزی آجائے گی۔ مقامی پلیئرز اور شائقین سب ہی اس ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

لاہور قلندرز اس بار دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان سنبھالیں گے- ٹیم کی قیادت نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہوگی جوکہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کرچکے اور پی ایس ایل میں واپسی کیلیے پراعتماد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *