ایوان صدر کو نیا مکین مل گیا- پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسلام آباد میںہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا۔ چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰعلی امین گنڈاپور نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی-
نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی شرکت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب
ہفتے کے روز ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے-
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔ نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے انتخاب جیت لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
ایوان صدر کی تقریب میں امریکا برطانیہ فرانس جرمنی سعودی عرب یو اے ای سمیت 70 سے زاہد سفیروں نے شرکت کی-
40 لاکھ روپے مالیت کی مقامی تیار گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ
آرمی چیف سید عاصم منیر کی آمد پر حاضرین کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے گئے ۔ آرمی چیف نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا، آرمی چیف سب سے آگے کی صف میں بیٹھے تمام شرکاء سے ملے اور مصافحہ کیا۔
نواز شریف فرنٹ رو میں ایک سائیڈ پربیٹھے تھے، آرمی چیف اٹھ کر نواز شریف کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے بھی حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور گلے ملے۔
آرمی چیف کی بلاول بھٹو سے بھی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور بلاول بھٹو کافی دیر تک محو گفتگو رہے۔