باجوہ نے عمران کی سینیٹ اور انتخابات میں‌ مدد کی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

President Arif Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک مشکل حالات میں ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ایک نئی شروعات کیلئے ماضی کو بھول جائیں اور لوگوں کو معاف کر دیں۔

جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان کو پریشان ہونا چاہیے کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں گے یا نہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو تجویز دی ہے کہ اپریل یا مئی میں انتخابات کرا لیں۔

عمران خان کا تمام اسمبلیوں‌سے باہر نکلنے کا اعلان

صدر مملکت نے سیاسی رہنماؤں کی نجی بات چت کی ویڈیوز اور آڈیوز جاری ہونے پر گہری تشویش اور ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ کہا یہ کھیل نہیں کھیلنا چاہئے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی گارنٹی پر ، وزیراعلی پرویز الٰہی اور کابینہ بحال

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے معاملات میں بہت زیادہ مداخلت تھی، ملک میں کسی کو بھی صرف الزام کی بنیاد پر جیل میں ڈالنا بہت ہی آسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *